Posts

تیسرا محاذ :بی جے پی کی جیت کی راہ آسان کرے گا

2024کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ملک کی چار اہم صوبائی اسمبلیوںمدھیہ پردیش،راجستھان ،چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے انتخابات رواں سال میں ہونے ہیں لیکن ابھی تک بی جے پی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا کو ئی محاذ تشکیل نہیں ہو پایا۔اس کی ضرورت کا احساس تو سامنے آتا رہا لیکن کوئی نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ،بی جے پی مخالف محاذ کی کوشش یوں تو بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کر چکی ہے اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر رائو بھی اس ایشو پر اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کر چکے ہیں ،بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اس مقصد کیلئے دہلی میں اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی تھی جبکہ 18 فروری 2023کو بہار میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مالے ) کے کھلے اجلاس میں بہار کے جہاندیدہ سیاستداں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسٹیج سے یہ مسئلہ زور وشور سے اٹھایا تھا ،اسٹیج پر موجود غیر بی جے پی لیڈروں جن میں کانگریس کے لیڈر سلمان خان بھی شامل تھے ان کی موجودگی میں بشمول کانگریس ایک مضبوط اپوزیشن محاذ کی بات کی تھی اور اس کی گیند کانگریس کے پالے میں ڈالدی تھی کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہو نے کے ناطے کانگریس کو یہ فیصلہ کرناہ...